کاروار:27؍مارچ (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے 24بنچوں کے ذریعے سنیچر کو بڑے پیمانے پر منعقد ہوئیں لوک عدالتوں کو عوام کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل ہواہے۔ ایک ہی دن میں 5287معاملات کو آپسی رضا مندی کے ذریعے حل کرلیاگیا ہے۔
ریاستی قانونی خدمات بورڈ کی ہدایات کے مطابق ضلع قانونی خدمات بورڈ اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹیوں کی طرف سے لوک عدالتوں کا انعقاد کیاگیا تھا۔ ضلع بھر میں 60لڑائی جھگڑے کے معاملات اور عدالتوں میں باقی 9535معاملات کو آپسی رضامندی سے تصفیے کے لئے شمار کئے گئے تھے۔ ان میں سے 16لڑائی جھگڑے کے معاملات اور عدالتوں میں باقی 5271 معاملات سمیت کل 5287معاملات کو جائے وقوع پر ہی حل کرلیا گیا ہے۔
پانی اور دیگر بلوں کی فیس ادائیگی سے تعلق رکھنے والے 50معاملات میں سے 15معاملات کو آپسی گفتگو کے ذریعے حل کرلئے گئے۔ دیگر سول کیسوں میں 10کی نشان دہی کی گئی تھی ان میں سے ایک کیس کو حل کرلیاگیا ، آپس میں بات چیت کے ذریعےآ راضی کئے جاسکنے والے 68 جرائم کےکیس ، چک باؤنس کے 1970میں سے 441کیس کا تصفیہ ہوا۔ 84بینکوں میں باقی کیسوں میں سے 27، موٹربائک سواریوں کے 484میں سے 96،ازدواجی اور خاندانی عدالتوں کے 48میں سے 7کیس حل ہوئے۔ دیگر 1801سول کیسوں میں سے 400اور 4871کریمنل مقدمات میں سے 4232کو آپسی رضامندی سے حل کرلئے گئے۔ یہ سبھی معاملات کل 16.81کروڑسے زائد روپیوں سے رضامندہونے کی جانکاری ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گووندیا نے دی ہے۔